دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے،مولا بخش چانڈیو

نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے تو پارٹی اور خاندان بچ جاتے نواز شریف اپنے اعمال کی دلدل میں پھنس گئے، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے۔ نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے تو پارٹی اور خاندان بچ جاتے نواز شریف اپنے اعمال کی دلدل میں پھنس گئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف جہاں جائیں گے ان سے منی ٹریل پوچھی جائے گی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنے بیٹوں سے لاتعلقی اختیار کرلی وہ بنگال کی وجہ سے بھٹو کو گالیاں دیتے رہے اور آج خود مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف دبائو ڈالتے ڈالتے خود دبائو میں آگئے ہیں نواز شریف نے اپنی غلط پر پورے خاندان کو پھنسا دیا ہے اگر نواز شریف خود چلے جاتے تو ان کی پارٹی اور خاندان بچ سکتے تھے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے اعمال کی دلدل میں پھنس گئے ہیں ڈان لیکس کے معاملے پر دو وزراء کو گھر بھیجا گیا غریب انتخابات میں اور بڑے بڑے پارٹی چھوڑ کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔