دس سالہ ترقیاتی منصوبے سے فاٹا ملک کے دیگرشہروں کی طرح ترقی کرسکے گا، گورنر خیبرپختونخوا

بدھ 23 مئی 2018 23:52

دس سالہ ترقیاتی منصوبے سے فاٹا ملک کے دیگرشہروں کی طرح ترقی کرسکے گا، ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کے قبائل کی وطن کے ساتھ محبت ایک تاریخی حقیقت ہے اورملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہارگورنرنے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کی توسیعی منصوبے کی افتتاح کے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنرنے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے گرین فیلڈ ایئر پورٹ ، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کو وفاقی حکومت کا تا ریخ ساز کا رنامہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹرمینل کا افتتاح ایک طویل جدوجہد کی پہلی اور اہم ترین کڑی ہے اورتوقع ظاہر کی کہ انشا ء اللہ وہ وقت دور نہیں جب صوبے کے دیگر ایئر پورٹس پر بھی اس نوع کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورمشیرہوابازی سردارمہتاب احمدخان نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ، وفاقی وزیرمملکت غالب خان سمیت دیگروفاقی اورصوبائی اعلیٰ سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر نے کہاکہ فاٹا میں تعمیر نو اورخصوصاً معدنیات اور زرعی شعبے کی ترقی کی کاوشیں جا ری ہیںجس کے پیش نظر اس ایئرپورٹ پر اضافی سہولیات کی فراہمی ، برآمدات میں اضافے کیلئے اہم کر دار کی حامل ثا بت ہو ں گی۔

گورنرنے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوردیگرمہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ فاٹامیں پاک فوج، سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوا م کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہواہے اور اربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ انہوں نے قبائلی عوام کو ملک کے دیگرشہریوں کی طرح بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اورکہاکہ دس سالہ ترقیاتی منصوبے سے فاٹا بھی ملک کے دیگرشہروں کی طرح ترقی کرسکے گا۔ انہو ںنے کہاکہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی وطن عزیز کی سلامتی پرکسی بھی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔