جماعت اسلامی یوم باب الاسلام بھر پور طریقہ سے منائے گی،اسداللہ بھٹو

بدھ 23 مئی 2018 23:50

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جماعت اسلامی یوم باب الاسلام بھر پور طریقہ سے منائے گی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو10رمضان کویوم باب الاسلام کی تقریب سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی کے تحت 10رمضان المبار ک کوسندھ بھرمیں یوم باب الاسلام سندھ منایاجائے گاحیدرآبادمیںہفتہ کوشام 6بجے مرکزتبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر اس دن کی مناسبت سے تقریب منعقدکی جائے گی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اورسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹواور امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدخطاب کریں گے۔