Live Updates

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کےنام پربظاہرناکام ہوگئے

نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 21:32

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کےنام پربظاہرناکام ہوگئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء ) :وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کےنام پربظاہرناکام ہوگئے۔ نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے لیے اہم ترین ٹاسک نگران وزیر اعظم کا انتخاب ہے۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ ممکنہ نگران وزیر اعظم کے لیے تین بڑے نام منظر عام پر آ گئے ہیں۔نگران وزیر اعظم کی دوڑ میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، شمشاد اختر اور سابق جسٹس تصدق حسین شامل ہیں بعد ازاں کچھ مزید ناموں کی بازگشت بھی سنی گئی جس میں سابق چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف کا نام بھی لیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

تا ہم بعد میں آنے والی خبروں کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہو گی۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کےنام پراتفاق ہوتا مشکل نظر آرہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اور اب تک کی خبروں کے مطابق زیراعظم اوراپوزیشن لیڈرنگران وزیراعظم کےنام پربظاہرناکام ہوگئے۔نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔پارلیما نی کمیٹی میں دونوں اطراف سے4،4ارکان پارلیمنٹ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سےمسلم لیگ(ن)کے4افراد ہوں گے۔

اپوزیشن کی طرف سے2پیپلزپارٹی،1پی ٹی آئی اور1رکن ایم کیوایم سےہوگا۔کمیٹی میں دونوں اطراف سے نگراں وزیر اعظم کیلیے2،2نام دیےجائیں گے۔حکومت جسٹس (ر)ناصرالملک اورجسٹس(ر)تصدق جیلانی کانام دےگی جبکہ اپوزیشن ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کا نام دےگی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی تصدق حسین جیلانی کےنام پرحکومت کاساتھ دےسکتی ہے۔یاد رہے کہ تک نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات