طلال چوہدری نے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی

بدھ 23 مئی 2018 23:49

طلال چوہدری نے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے ،ْ۔جسٹس گزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ طلال چوہدری کی جانب سے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گواہان کی فہرست پیش کردی ہے ،ْہمیں وقت دیں تاکہ گواہان کو بلاکر ان کا بیان قلمبند کراسکیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ابھی گواہان کو بلائیں ،ْہم مقدمے کو اتنا طویل وقت نہیں کرسکتے۔طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ہم گواہان کو لے آئیں گے۔جس پر جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ لے آئیں گے کیا مطلب ہی یہ بڑی مبہم بات ہے۔

(جاری ہے)

آپ نے سترہ گواہان پیش کیے ہیں ،ْاتنے گواہان کا کیا کرنا ہی طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اتنی جلدی گواہان کو لے کر آنا ممکن نہیں ،ْعدالتوں میں آکر گواہان بیان ریکارڈ کرانے میں گھبراتے ہیں ،ْہمیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔جس پر جسٹس گلزار نے کہا کہ ایک ہفتہ نہیں دیں گے۔ آپ نے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گواہ بنایا ہے یہ بیان دے کر کیا کریں گی کہیں ایسا نہ ہو جن گواہان کے نام پیش کیے گئے وہ کہیں آکر خلاف بات کریں۔

وکیل نے کہا کہ گواہان کی فہرست پیش کرنے کا صرف کل تک دن تھا ،ْ ان سے یہ بھی پوچھنا تھا کہ وہ پیش ہوسکتے ہیں یا نہیں عدالت نے پیمرا کے گواہ جی ایم آپریشنز محمد طاہر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات کو ایک بجے تک ملتوی کردی۔