وزیر اعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ، ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائنہ
بدھ 23 مئی 2018 23:44
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیرا علی سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث شہر میں کوئی اموات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتالوں میں4 ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریض آئے تھے جنہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ سڑکوں کے نزدیک ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے جائیں جہاں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ وزیرا علی سندھ نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں عوام کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وہ شہر کے اسپتالوں کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعلی سندھ طارق روڈ میں قائم کیمپ کے دورے کے بعد جے پی ایم سی پہنچے اس موقع پر وزیرا علی سندھ کو بتایا گیا کہ سال 2015 ء میں بھی گرمی کی یہی کیفیت تھی۔ وزیرا علی سندھ نے کہا کہ انہوں نے پورے شہر کراچی کا چکر لگایا ہے اور سندھ حکومت نے بہت سے مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے ہوئے ہیں ۔وزیراعلی سند ھ نے اربن فار یسٹ پارک باتھ آئی لینڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس پارک کو چند نجی ادارے ایڈ اپ کرکے نئے طریقے سے تعمیر کررہے ہیں ۔انہوں نے سب میرین انڈر پاس کے کام کا بھی معائنہ کیا۔سب میرین انڈر پاس سے ٹریفک رواں دواں ہے اور اطراف کی سڑکیں بھی تعمیر ہوگئی ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے سب میرین سے سن سیٹ بلیو وارڈ زیر تعمیر سڑک کا بھی معائنہ کیا اور وزیرا علی سندھ کو بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.