احتساب عدالت میں محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت

بدھ 23 مئی 2018 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت (آج )جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام 128 سوالات کے جواب دے دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ پاناما میں عالمی لیڈرز کا نام بھی تھا، کتنے سربراہان کو معزول کیا گیا لیکن پاکستان میں یہ کارروائی جس شخص کے خلاف ہوئی اس کا نام نواز شریف ہے جس کا نام پاناما میں نہیں تھا۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ استغاثہ میرے خلاف کیس ثابت نہیں کر سکا، گواہ میرے خلاف ادنیٰ ثبوت بھی پیش نہ کرسکے اور عملاً میرے مؤقف کی تائید ہوئی، مجھے اپنے دفاع میں شواہد پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے مذید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔