قصور،کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 23 مئی 2018 23:43

قصور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) علاقہ تھانہ صدر میں کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔تفصیل کیمطابق روڈ کو ٹ قصور کارہائشی تقریباً ساٹھ سالہ غلام سرو ر موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ بھٹی ہسپتال رائیونڈ روڈ کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ صدر نے ضابطے کی کاروائی کرلی ۔

متعلقہ عنوان :