لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

بدھ 23 مئی 2018 23:42

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے خالق حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسن عامر شاہ کے خلاف آواز اٹھانے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور درخواست گزار سمیت چار افراد کو ملازمت سے نکال دیا گیا درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 21 مئی 2016 میں عدالت سے رجوع کیا گیا لیکن عدالتی حکم کے باوجود 2016 سے اب تک گورنر پنجاب اور دیگر فریقین نے جواب داخل نہیں کرایا. درخواست گزار کے مطابق عدالتی احکامات پر جواب داخل نہ کرانا توہین عدالت کے مترادف ہے اس لیے توہین عدالت کی کارروائی کی جائی. سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معاملہ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں زیر سماعت ہے درخواستگزار کو توہین عدالت کی درخواست کی بجائے جلد سماعت کی درخواست دائر کرنی چاہیے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت۔

قرار دے کر خارج کر دی۔