Live Updates

فاٹا پارلیمانی بورڈ تحریک انصاف نے 4 میں فاٹا کے 12 قومی اسمبلی کے نشستوں کیلئے 72 امیدواروں کا تفصیلی انٹرویو لیا !

بدھ 23 مئی 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دینے والے تمام امیدوار جس میں ایک خاتون امیدوار بھی شامل ھے نے انٹرویو کے عمل میں حصہ لیا اور پارٹی کے اس اقدام کی تعریف کی اور اعتماد کا اظھار کیا ! انٹرویو کے نتیجے میں فاٹا پارلیمانی بورڈ ھر حلقہ پر رپورٹ مرتب کرے گی جس کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا اور امیدواروں کے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی چئرمین عمران خان خود کریں گے ! فاٹا پارلیمانی بورڈ کی سربراہی ہیر نورالحق قادری کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف فاٹا کر رھے تھے جبکہ بقیہ ممبران میں سینیٹر ایوب آفریدی ، قیصر جمال آفریدی ایم این اے ، دوست محمد محسود اور ظفراللہ خان شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات