Live Updates

تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفی دے دیا

بدھ 23 مئی 2018 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،فوزیہ قصوری نے اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میںپی ٹی آئی رہنمافوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیافوزیہ قصوری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفی پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر بھی شیئر کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات