فاٹا کو قومی دھارے میں لانا اور عدلیہ کو فاٹا تک توسیع دینا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے،وزیر اعظم

بدھ 23 مئی 2018 23:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی نے خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں132KV گریڈ سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، ایم،این،اے الحاج شاہ جی گل،سینٹر تاج محمد،قبائیلی عمائیدین اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔اس سے پہلے جمرود پہنچنے پر اقبال ظفر جھگڑا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

بعد ازا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے موجودہ حالات میں قبائلی عوام نے بے انتہاہ قربانیا دی ہے انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں سے قبائلی علاقے امن کا گہوارہ بن گئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے بہتر مستقبل کی خاطر وفاقی حکومت نے اپنے تمام سیاسی اتحادیوں کے ساتھ صلاح مشورے بعد فاٹا کو خیبر پختوخواء میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اوربہت جلد فاٹا خیبر پختونخواء کا حصہ بن جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے چند ہی دن باقی ہے تاہم پھر بھی کوشش کی جائیگی کہ فاٹا اصلاحات کیلئے بھرپور کام کیا جائے انھوں نے یہ بھی کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ فاٹا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے کیونکہ یہاں دہشت گردی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں ۔وزیر اعظم نے سوئی گیس منصوبے کا اعلان نا کرتے ہوئی موئقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل کے بعد ہر قسم کے ترقیاتی منصو پر پابندی لگائی ہے اسلئے سوئی گیس منصوبے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لایا جائیگا جسکے بعد فاٹا کا انضمام بھی ہو جائیگا۔