سعودی سفیر نے اے ایف آئی آر ایم راولپنڈی کا دورہ کیا،جنگ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی اور زیر علاج جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا

بدھ 23 مئی 2018 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) سعودی سفیر نوازف سعید المالکی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا،جنگ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی اور زیر علاج جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی سفیر نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن(اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا اور جنگ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ سعودی سفیر کو ادارے کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سعودی سفیر نے زیر علاج جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔