میاں افتخار حسین نے وفاقی کابینہ سے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیدیا
بدھ 23 مئی 2018 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ سال یا دو سال قبل جب ماحول بناتو اس وقت اسے عملی جامیہ پہنا دیا جاتا کیونکہ اس وقت بھی سیاسی و عسکری قوتیں ، پختون اور قبائلی عوام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر تھے ،تو آج حالات کچھ اور ہوتے البتہ بہتر ہے اب بھی اس سلسلے میں تیزی سے کام کیا جائے تاکہ قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوکر مستفید ہو سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے بل کی منظوری کیلئے جس جس نے بھی کوششیں اور جدوجہد کی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے آبادی کی بنیاد پر پورے ملک میں حلقہ بندیوں کا کام ایک دن میں مکمل کر لیا لہٰذا فاٹا کیلئے الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں مشکل کام نہیں تندہی سے کام کیا جائے تو یہ عمل ایک روز میں مکمل کیا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی فاٹا انضمام کے حوالے سے روز اول سے کوششوں میں مصروف ہے اور 1990میں اس حوالے سے قرار داد بھی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی جو ریکارڈ پر موجود تھے جبکہ فاٹا کا صوبے میں انضمام اے این پی کے انتخابی منشور کا بھی حصہ رہا ہے اور آئندہ انتخابی منشور میں بھی شامل ہو گا تاہم خوش آئند بات یہ ہوگی اگر الیکشن سے قبل فاٹا کو صوبے میں پیکج کے ساتھ ضم کر کے وہاں حلقہ بندیوں کا کام کیا جائے اور انتخابات میں قبائلی عوام صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سو روزہ پلان میں فاٹا انضمام کے نکتے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف اپنے کریڈت کے چکر میں پختونوں اور قبائلی عوام کے ارمانوں کا خوش چاہتی ہے ،غلط بیانی اور دھوکہ کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے ، 90روز میں تبدیلی کے دعویدار ایک نئئے جھوٹ کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، خیبر پختونخوا میں ہونے والی تباہی باقی ملک کے شہریوں کیلئے بطور مثال موجود ہے ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ مفت گھروں کا اعلان دیوانے کا خواب ہے اور عوام ایسے شعبدہ بازوں سے دور رہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نظریاتی جماعت ہے اور ہمیشہ پختونوں کے حقوق اور اتحاد و اتفاق کیلئے جدوجہد کرتی آئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.