خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ایم ایم کی تنظیم سازی کاکام مکمل ، اگلے مرحلہ کیلئے تمام عہدیداروںکو ہدایات جاری ، نورالحق

بدھ 23 مئی 2018 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نورالحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ایم ایم کی تنظیم سازی کاکام اور تمام اضلاع میں عہدیداروںکا انتخاب یگانگت اور اتفاق رائے سے مکمل کر لیا گیا ہے اگلے مرحلہ کیلئے تمام عہدیداروںکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے جائیں اس کے بعد آئندہ عام انتخابات 2018 ؁ ء کے لئے امید واروں کی نامزدگیوں کاکام مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018 ؁ ء میں ایم ایم اے کلین سویپ کرے گی عوام ایم ایم کی قیادت میں نام نہاد لبرل اور سیکولر پارٹیوں کو شکست فاش دیں گے ایم ایم اے تمام ملک اور تمام صوبوں میں حکومتیں بنا ئے گی ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے ملک و قوم پر ستر سال سے مسلط باریاں لینے والے کرپٹ اشرافیہ لٹیروں سے نجات دلائے گی اور بین الاقوامی قرضوںاور سود کے جال کو کاٹ کر ملک وقوم کو مکمل آزادی دلائے گیایم ایم اے سی پیک منصوبہ کی مکمل پشت پناہی اور منصوبہ بندی سے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کی اسامیاں پیدا کرے گی ملکی انڈسٹری کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ لایا جائے گا کشمیر ، فلسطین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ظلم سے بچانے کیلئے بین الاقوامی سفارتکاری کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے لاکھوں کی تعداد میں بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرے گی اور بیروزگار افراد کو بے روزگاری الاؤنس دیا جائے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نورالحق نے مختلف اضلاع میں ایم ایم اے کی تنظیم سازی کے دورہ سے واپسی کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ایم ایم کی تنظیم سازی کاکام اور تمام اضلاع میں عہدیداروںکا انتخاب یگانگت اور اتفاق رائے سے مکمل کر لیا گیا ہے اگلے مرحلہ کیلئے تمام عہدیداروںکو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیے جائیں اس کے بعد آئندہ عام انتخابات 2018 ؁ ء کے لئے امید واروں کی نامزدگیوں کاکام مکمل کیا جائے گا۔