نوازشریف روزے کی حالت میں چار گھنٹے نیب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں ، دادا سے پوتے تک کا احتساب کر ڈالا مگر نکلا کچھ نہیں ،جب کرپشن نہ نکلی تو اقامہ لے آئے،نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا اٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:36

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اورسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف روزے کی حالت میں چار گھنٹے نیب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں ، دادا سے پوتے تک کا احتساب کر ڈالا مگر نکلا کچھ نہیں ،جب کرپشن نہ نکلی تو اقامہ لے آئے ۔بدھ کو اٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 18سال بعد اٹک آئی ہوں ، 18سال قبل بھی نوازشریف عوام سے محبت کی سزا بھگت رہا تھا ، آپ کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہا تھا، 1999کے ملٹری کو کے دوران مشرف کے جرنیوں نے نوازشریف سے کہا کہ آپ استعفیٰ دے دیں مگر نوازشریف نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ، نوازشریف روزے کی حالت میں چار گھنٹے نیب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں ، جس کا پانامہ میں نام ہی نہیں ہے وہ 70پیشیاں بھگت چکا ہے اور جو 400لوگ جن کا پانامہ میں نام آیا ان کو کبھی عدالت میں نہیں بلایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دادا سے پوتے تک کا احتساب کر ڈالا مگر نکلا کچھ نہیں ، کبھی کسی نے اپنے بیٹے سے تنخواہ لی ہے ، جب کرپشن نہ نکلی تو اقامہ لے آئے ،مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس سے نکالنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی نکال دیا، جب (ن) لیگ کی تسلی نہ ہوئی تو تاحیات نااہل کردیا، این ای120کے الیکشن میں میری والدہ کے مقابلے میں 40امیدوار کھڑے کئے تھے ، ہمارے کارکنان کو منہ پر کپڑا ڈال کر اٹھا دیا گیا ، نوازشریف نے ہمیشہ عوام کے حق حکمرانی کی بات کی ، نوازشریف اب بھی عوامی رائے کے احترام کا مطالبہ کر رہے ہیں ، نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی ۔