جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈر کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کے دورہ پر گفتگو ،فاٹا اور مالاکنڈ کے انسٹرکٹرز سے بھی ملاقات

بدھ 23 مئی 2018 23:33

جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈر کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈر کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا جہاں اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جونیئرلیڈرز اکیڈمی میں بنیادی پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق تربیت دی جاتی ہے ۔آرمی چیف کی ہدایت پر اکیڈمی کو سینئر فار ایکسیلینس فار جونیئر ملٹر لیڈر شپ اپ گریڈ کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ آرمی چیف نے اکیڈمی میں تربیت دینے والے فاٹا اور مالاکنڈ کے انسٹرکٹرز سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر کورکمانڈر روالپنڈی جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔