پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی دوبارہ اقتدار میں آئے تو قائد اعظم کا مزار بھی تجاوزات کی بھینٹ چڑھ جائے گا،علی اکبر گجر

بدھ 23 مئی 2018 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی کے امن اور معاشی خوشحالی کے لئے میاں محمد نواز شریف سے اچھا کوئی لیڈر سندھ کے عوام کو کبھی نہیں مل سکتا. صوبہ بد ترین لوت کھسوٹ کی وجہ سے صدیوں پیچھے چلا گیا ہی. سندھ پر تین دہائیوں سے حکومت کرنے والے اتحاد نے زرعی سندھ کو ٹائر شاپس گنے کی مشینوں اور فروٹ کے ٹھیلوں کا جنگل بنا دیا ہی.کراچی میں بد ترین گرمی اور موسمی صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی کی اہم ترین وجہ سندھ پر حکمرانی کرنے والی دونوں جماعتیں ہیں جن کی اقربا پروری اور کرپشن کی وجہ سے کر اچی سے کشمور تک ایک فٹ خالی زمین بھی تجاوزات کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہی.

سندھ کے مسائل کا اصل ذمہ دار سندھ پر حکمرانی کرنے والا پیپلز پارٹی متحدہ الائنس ہے . سندھ کی تباہی اور معاشی بد حالی کے پیچھے دونوں جماعتوں کے لیڈر ہیں جو سندھ دھرتی کے ٹکڑے بیچ کر بیرون ملک محل بنائے بیٹھے ہیں. وزیر اعلی سندھ جھوٹ اور الزامات کے ذریعے صوبے کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں اپنے اقتدار کے لئے متحدہ کے سامنے بار بار گھٹنے ٹیکنے والوں نے سندھ کو تباہ کر دیا ہی.

پاکستان کا اہم ترین صوبہ تاریخ کی بدترین نا اہل حکومت کے ہاتھوں تباہ ہو گیا ہی.علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے ٹھیکیدار بننے ولے ہی سندھ کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں. وزیر اعلی سندھ بڑھکیں مارنے کی بجائے عروس البلاد کے گلی محلوں میں جا کر عوام کا سامنا کریں.سندھ کی حکمران جماعتوں نے وسائل کی لوٹ مار کے لئے اندرون خانہ اتحاد کر لیا ہی.

پیپلز پارٹی اور متحدہ کا خفیہ اتحاد دوبارہ اقتدار میں آیا تو مزار قائد کی زمین کا اللہ حافظ. پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی سندھ کو قبضہ مافیاؤں اور عوام کی جمع پونجی بچانے کے اقدامات کی جرات رکھتی ہے سندھ کو زراعت اور صنعت کے میدانوں میں یکساں ترقی دینے کے لئے صوبے کے عوام میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں اور سندھ کو لوٹ مار کے علمبرداروں کے چنگل سے نجات دلائیں�

(جاری ہے)