فلسطین کے معصوم بچے اسرائیلی ٹینک کے سامنے دشمن کو للکار رہے ہیں،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی

مسلمانوں کو طاغوتی قوتوںسے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہو گا،قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کو حل کر سکتا ہے، دعوت افطار سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم حکمراں مسلمانوں کی حفاظت نہیں کر سکتے۔فلسطین کے معصوم بچے اسرائیلی ٹینک کے سامنے کھڑے ہو کر دشمن کو للکار رہے ہیں۔ر ًمضان المبارک ایثار اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔دنیا کی70 فیصد مسلمان اس سال ایک ساتھ روزے رکھ رہے ہیں۔

رمضان اللہ کی طرف پلٹنے کا پیغام دیتا ہے۔وہ جماعت اسلامی الحدید دیہی زون کے تحت مسجد عبادالرحمان گلشن حدید میںدعوت افظار سے اپنے خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرامیرزون خلیل الرحمان ،ناظم تربیت محمد انور ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ رمضان المبارک میں رب کے ساتھ ساتھ اپنے ماںباپ کو بھی راضی کیا جائے اور ماں باپ کی خدمت کی جائے۔

(جاری ہے)

ماں باپ تمھاری جنت ہیں۔قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔رمضان اللہ کی طر ف رجوع اور اس کے پیغام کو عام کرنے کی دعوت دیتا ہے۔اسلام میں کسی عربی کو کسی عجمی پر فوقیت نہیں ہے۔ہم سب ایک آدم کی اولاد ہیں۔نام محمد ؐ پرہم اور ہمارے ماںباپ قربان ِ،حضور اکرم ؐ نے دعوت کے زریعے دین پھیلایا۔اسلام امن کا مذہب ہے۔اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسلام کو دہشت گرد قرار دینے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔مسلمانوں کو طاغوتی قوتوںسے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہو گا۔قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کو حل کر سکتا ہے،امیر زون خلیل الرحمان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں رحمتوں کا مہینہ ہے۔رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔ناظم تربیت محمد انور نے کہا کہ روزہ انسان میں تقوی پیدا کرتا ہے اور تقوی اللہ کو بے حد پسند ہے۔