قیام امن اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،ایس ایس پی سبی

بدھ 23 مئی 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایس ایس پی سبی میر نجیب اللہ پندرانی نے کہا ہے کہ قیام امن اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،علماء کرام سیاسی عوامی سول سوسائٹی ومیڈیا کے نمائندے امن کے قیام میں اپنا رول پلے کریں سبی پرمیں آباد قبائل پھولوں کے گلدستے کی مانند ہے جو پرسکوں زندگی بسر کررہے ہیں سبی کے پرامن ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد ومنشیات کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آفس سبی میں امن کے قیام اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سبی و پیپلز پارٹی کے ڈویژنل چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ، رند گروپ سبی کے رہنما وسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، جماعت اہل سنت کے رہنما الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالطیف مولوی عبدالحیٰ ، جماعت اسلامی کے وقاراحمد عطاری ، محمد اسحاق عطاری ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر ٹکری محمد اسلم جتوئی ، ہندو پنجائت کے سیوارام ، فریاد مسیحی ، مولوی ثنا ء اللہ ، سینئر صحافی ناشاد بلوچ ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، مظہر بیگ ، ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، رئیس یوسف علی ہانبھی کے سبی کے قبائلی سیاسی سماجی عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھیں ،اجلاس میں شرکت تمام افراد نے کہا کہ سبی ایک پرامن شہر ہے جہاں پر کوئی فرقہ وارانہ تعصب نہیں یہاں کے لوگ امن پسند ہے جب سے ایس ایس پی سبی نے اپنا کام شروع کیا سبی کو امن کا گہوراہ بنادیا گیا چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم نہ ہونے کے برابر ہے تھانوں میں شہریوں کو انصاف مل رہا ہے اس موقع پر ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی نے کہا کہ پویس اور عوام کے تعاون کے بغیر علاقہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا شہریوں کے تعاون سے ہی علاقہ میںجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی گئی سبی ایک پھولوں کا گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ ونسل کے پھول اپنی خوشبو پھیلا رہے ہیں آپس میں بھائی چارے سے زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی پویس نے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے جس سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہوگا شہریوں کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اجلاس میں علماء کرام میڈیا سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ہدایات دیں گئیں کہ وہ امن کے قیام کیلئے اپنے خطابات اور قلم کے زریعے آگہی فراہم کریں کیونکہ امن ہوگا تولوگ خوشحال زندگی بسر کریں گے اجلاس میں سبی امن وامان کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔