عباسی شہید اسپتال کے ملازمین کو تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی

بدھ 23 مئی 2018 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ اور جنرل سکریٹری نجیب ایوبی نے عباسی شہید اسپتال کے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی حکومت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں اور شدید مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ نہ دینا سراسر ظلم و زیادتی ہے ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے لیے روز مرہ کی ضروریات کا پورا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے اور سینکڑوں خاندان شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن عباسی شہیداسپتال کی انتطامیہ اور بلدیہ کراچی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے رہنماؤں نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنائیں۔#