Live Updates

عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنا منشور دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، صمصمام بخاری

مسلم لیگ کے کارکن اپنے لیڈر سے ملنے گئے تو انکو دھکے مارکردور کر دیا گیا شرم آنی چا ہیے ایسی قیادت کو جو اپنے سٹی صدر یوتھ کو دھکے مروائے، عوام اب چھوٹے میاں صاحب کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، ضلعی صدر سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 23:25

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے کارکن اپنے لیڈر سے ملنے گئے تو انکو دھکے مارکردور کر دیا گیا شرم آنی چا ہیے ایسی قیادت کو جو اپنے سٹی صدر یوتھ کو دھکے مروائے،عمران خان نے الیکشن سے قبل اپنا منشور دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے انشااللہ جیت نے کے بعد سو دن کا پلا ن ثابت کریگا کہ ملک میںخو شحالی کیسے آتی ہے شہبا ز شریف اسٹیج پر کارکنوں کی کمی دیکھ کر انتہائی پریشان اور کار کنوں پر غصہ اتار رہے تھے وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ اوکاڑہ بری طرح ناکام ہو اتقریب میں سرکاری ملازمین کے علاوہ عام عوام کو جانے نہیں دیا گیا عوام اب چھوٹے میاں صاحب کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے پنجاب میں بار بار حکومت کرنے والوں کے عوام کے مسائل حل نہیں کیئے عوام ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے شکست دے گی اِن خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں اور پی ٹی آئی لائرز فورم کے صدر مرزا ذوالفقار علی ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فیضان گجر اور ضلعی صدر پی ٹی آئی طارق ارشاد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ان شااللہ وقت ثابت کر یگا کہ پاکستان تحریک ِانصاف ہی عام آدمی کی نمائندہ جماعت ہے جوعوام کے مسائل کو سمجھتی ہے عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں پی ٹی آئی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کی لوٹی ہو ئی دولت ملکی خزانے میں واپس کرنا ہو گی بہت جلد نواز شریف کو پتہ چل جائے گا کہ اس کو کیو ں نکالا گیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات