Live Updates

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 21:10

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء ) :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔این اے 65 میں مسلم لیگ ق کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے اعلان کئیے جا رہے ہیں ۔تازہر ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق این اے 65 میں مسلم لیگ ق کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات میں جیت کر حلقے کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔اس سے پہلے چوہدری نثار نے این اے 63 سے بھی انتخاب لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔سابق وزیر داخلہ مجموعی طور پر 2قومی اور 2صوبائی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 59اور این اے 63شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی پی 10اور پی پی 14شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200لاڑکانہ سے انتخابا ت لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات