مائیک ہیسن، بلینڈا کلارک اور کائل کوئٹزر آئی سی سی کر کٹ کمیٹی میں شامل

آئی سی سی کمیٹی کا اجلاس 28اور 29مئی کو ممبئی میں ہو گا جس میں 2019 ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنز، ٹاس ختم کرنے اور ڈے اینڈ نائٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا

بدھ 23 مئی 2018 23:22

مائیک ہیسن، بلینڈا کلارک اور کائل کوئٹزر آئی سی سی کر کٹ کمیٹی میں ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کوچ مائیک ہیس، سابق آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان بلینڈا کلارک اور سکاٹش قائد کائل کوئٹزر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کمیٹی میں شامل کر لیا گیا، تینوں تین برس تک کمیٹی میں فرائض سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلینڈا کلارک کو کلیری کونر کی جگہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کونر کی تیسری تین سالہ مدت ختم ہو گئی ہے، ہیسن نے ڈیرن لی مین کی جگہ سنبھالی ہے، لی مین آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کے بعد پوزیشن کیلئے اہل نہیں رہے تھے جبکہ کوئٹزر کو کیون اوبرائن کی جگہ ایسوسی ایٹ ممبرز کے نمائندے کے طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، آئرلینڈ کو آئی سی سی کی مستقل رکنیت مل گئی ہے جس کی وجہ سے اوبرائن ایسوسی ایٹ ممبرز کی نمائندگی کے اہل نہیں رہے تھے۔

آئی سی سی کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو ممبئی میں منعقد ہو گا جس میں 2019 ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنز، ٹاس ختم کرنے اور ڈے اینڈ نائٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :