چینی انڈر19فٹبال ٹیم کے کوچ دوسری بار تبدیل

بدھ 23 مئی 2018 23:22

چینی انڈر19فٹبال ٹیم کے کوچ دوسری بار تبدیل
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) چین کی مردوں کی انڈر19فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیاژیو کوآن چینی عورتوں کی قومی فٹبال ٹیم کی کوچ سگوردررگنارآئیجلفسن کی جگہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ عورتوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو 6ماہ کے عرصے کے دوران بدل دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل فرانسیسی کوچ برونوبینی کی جگہ آئیجلفسن کو گزشتہ نومبرمیں کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ چینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق نئے کوچ 2019کے فیفا ویمن ورلڈ کپ فرانس اور 220ٹوکیو اولمپک گیمز کی تیاری شروع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :