وزیر داخلہ احسن اقبال کی قاتلانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آمد ،خیریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

بدھ 23 مئی 2018 23:15

وزیر داخلہ احسن اقبال کی قاتلانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ ایوان میں آمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد پہلی بار ایوان آمد پر ان کی خیریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد بدھ کو پہلی بار ایوان میں آئے تو ان کی خیریت دریافت کرنے کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ، حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان ان کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، خیریت دریافت کر نے والوں میں صا حبزادہ طارق اللہ ، رشید گوڈیل ، شیر اکبرخان ، نعیمہ کشور، عالیہ کامران ، ماروی میمن ، اعجاز جاکھرانی اور نفیسہ شاہ سمیت دیگر ارکان اسمبلی شامل ہیں ۔