نوجوان ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے محنت سے کام لیں، نوجوان گریجوایٹس کا جذبہ قابل ستائش ہے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے یواتھ ٹریننگ سکیم کے انٹرنیز کی ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 23:15

نوجوان ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے محنت سے کام لیں، نوجوان گریجوایٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوجوان ملکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے محنت سے کام لیں، نوجوان گریجوایٹس کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے یواتھ ٹریننگ سکیم کے انٹرینز نے ملاقات کی۔ انٹرنیز نے حال ہی میں ایم اے اور بی ایس کی ڈگریاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم نوجوان کے پروگرام کا اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سکیم کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ پیشہ ورانہ تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ایم اے ، ڈپلومہ، شہادت العالمیہ کے طلباء کو 12ماہ بامعاوضہ انٹرن شپ دی جاتی ہے۔ انٹرن شپ حاصل کرنے والوں کو 15ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔ اب تک 95ہزار گریجویٹس کو مختلف اداروں میں انٹرن شپ دی گئی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرن شپ پروگرام کا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان گریجویٹس کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ نوجوان ملکی سماجی معاشی ترقی کیلئے محنت سے کام لیں۔