نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی 226 سالہ تاریخ،پہلی بار خاتون صدر منتخب

اسٹیسی کوننگھم نیویارکاسٹاک ایکسچینج کے بگ بورڈ کی 67ویں صدر ہوں گی

بدھ 23 مئی 2018 22:23

نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی 226 سالہ تاریخ،پہلی بار خاتون صدر منتخب
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی 226 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارت سنبھالیں گی،اسٹیسی کوننگھم نیویارکاسٹاک ایکسچینج کے بگ بورڈ کی 67ویں صدر ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹاک ایکسچینج(این وائی ایس ای)کی 226 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر بن گئی ہیں اور وہ دنیا کی اس بڑی اسٹاک مارکیٹ کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گی۔

(جاری ہے)

نئی صدر اسٹیسی کوننگھم نے این وائی ایس ای کے تجارتی فلو ر پر ایک کلرک کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔اب وہ اسی اسٹاک ایکسچینج کے بگ بورڈ کی سڑسٹھویں صدر ہوں گی۔کوننگھم اس وقت نیویارک اسٹاک ایکس چینج گروپ کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر کام کررہی ہیں اور وہ آیندہ جمعہ کو اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔ اسٹاک ایکس چینج کے موجودہ صدر تھامس فیرلے ایک کمپنی کی سربراہی سنبھالنے کے لیے یہ عہدہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔اب تک نیو یارک اسٹاک ایکس چینج پر مردوں ہی کی بالادستی رہی ہے ۔اس وقت اس کو می ٹو تحریک سمیت مختلف ایشوز کا سامنا ہے۔