پیپلز پارٹی برباد ہوگئی، پارٹی کا سب سے تگڑا رہنما جیالوں کا ساتھ چھوڑ گیا

پیپلزپارٹی کے مر کزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خاندان سمیت پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ‘ انکے صاحبزادے انتخابات میں میدان میں آئیں گے‘ذرائع

بدھ 23 مئی 2018 22:23

پیپلز پارٹی برباد ہوگئی، پارٹی کا سب سے تگڑا رہنما جیالوں کا ساتھ چھوڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے اپنے خاندان سمیت پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ‘جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے مر کزی نائب صدر پنجاب منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ دوسری طرف جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ انکے صاحبزادے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر مختلف انتخابی حلقوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں میدان میں آئیں گے ۔