انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستانی وفد کے ساتھ ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کا علامیہ جاری کردیا

سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بنک کا کردار محدود اور تکنیکی ہے‘ اعلامیہ

بدھ 23 مئی 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستانی وفد کے ساتھ ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کا علامیہ جاری کردیا، علامیہ میں بتایا گیا کہ سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بنک کا کردار محدود اور تکنیکی ہے، پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی پر بھارت سے آبی تنازعات کے حل کی درخواست کی۔ بدھ کو انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستانی وفد کے ساتھ ورلڈ بنک حکام نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی پر بھارت سے آبی تنازعات کے حل کی درخواست کی۔ پاکستانی وفد نے بھارتی کشن گنگا ہائیڈروپاور پلانٹ کے افتتاح پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں سے پیدا تنازعات کے حل کیلئے غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر معاملات کے حل کیلئے کوئی معاہدہ طے نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بنک کا کردار محدود اور تکنیکی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ غیر جانبدارنہ اور شفاف انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے۔ آبی تنازعات کے حل کیلئے ورلڈ بنک دونوں ممالک کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ معاہدہ دونوں ممالک آبی معاملات کے حل کیلئے فریم ورک دیتا ہے۔ معاہدہ انسانی ضرورت اور ترقیاتی اہداف سے متعلق واٹر منیجمنٹ کیلئے موثر ہے۔