سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے بعد احتساب عدالت سے سانپ نکل آیا ‘پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

بدھ 23 مئی 2018 22:35

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے بعد احتساب عدالت سے سانپ نکل آیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے روانہ ہوتے ہی جوڈیشل کمپلیکس سے سانپ نکل آیا جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں سے سانپ کومار دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے سے ایک سانپ برآمد ہوا ، بڑی تعداد میں موجود پولیس اہلکاروں نے دوڑیں لگادیں تاہم کچھ اہکار ڈنڈے لے کر سانپ کو مارنے کیلئے آئے اور وہ سانپ کو مارنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد عدالت کے باہر اور عدالتی احاطہ میں موجود وکلاء اور میڈیا کے نمائندے سانپ کی تصویریں اور ویڈیو بناتے رہے۔