Live Updates

تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،جہانگیر ترین شریک نہیں ہوئے

بدھ 23 مئی 2018 22:35

تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ‘تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈکااجلاس ہوا جس میں اسد عمراور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کل کی ناراضی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد سے امیدواروں کے انٹرویوکئے جارہے ہیں،اجلاس میں اسد عمر اور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ جہانگیر ترین پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مداخلت کرنی پڑی اور دونوں رہنمائو ں کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات