شہبازشریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات

زیر اعلٰی پنجاب نے انگوری روڈ کرنل سہیل عابد شہید کے نام منسوب کرنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 20:44

شہبازشریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) شہبازشریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات کی۔ زیر اعلٰی پنجاب نے انگوری روڈ کرنل سہیل عابد شہید کے نام منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید کرنل سہیل عابد کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہبازشریف ، شہید کرنل سہیل عابد کے گھر پہنچ گئے۔شہبازشریف نے شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے انگوری روڈ کرنل سہیل عابد شہید کے نام منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہیدسہیل عابدنے جرأت اوربہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

کرنل سہیل عابد شہید پوری قوم کے ہیرو ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہیدکرنل سہیل عابدکا خون اس دھرتی پرقرض ہے۔پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے متحد ہے۔یاد رہے کہ کرنل سہیل عابدکوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سیاسی ،سماجی اور حکومتی شخصیات کی انکے گھر آمد جاری ہے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ لاچکے ہیں ۔ان شخصیات نے شہید کرنل سہیل عابد کی قربانی کو سراہا اور انکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
شہبازشریف کی شہید کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات