چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

گلشن راوی میں 2 دکاندارگرفتار،اضافی وصول رقم واپس کرانیکی مہم بھی جاری

بدھ 23 مئی 2018 22:52

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ گزشتہ روزبھی گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھا ، گلشن راوی کی اوپن مارکیٹ کے دورے کے دوران گراں فروشی پر دو دکانداروںکیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے گرفتار، دو کو بھاری جرمانے جبکہ 20کو وارننگ نوٹسزجاری کئے گئے ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران اور عملے کے ہمراہ گلشن راوی اوپن مارکیٹ کا اچانک دورہ کر کے ڈیپارٹمنٹل سٹورز،پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ، انتظامیہ کے لوگوں نے صارفین کے روپ بھی خود بھی خریداری کی ، اس موقع پر وارننگ کے باوجود گراں فروشی سے باز نہ آنے والے دو دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے گرفتار جبکہ دو کو بھاری جرمانے کئے گئے ، اسی طرح پرائس کنٹرول کمیٹی نے الیکٹرانک ترازو کے ذریعے تول بھی چیک کی اور ناقص اشیاء بیچنے والوں کی سخت سر زنش کرتے ہوئے ناقص پھل و سبزیاں تلف کر ادیں ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے گزشتہ روز بھی دکانداروں کی جانب سے صارفین سے زائد وصول کی گئی رقم واپس دلوا دی جس پر صارفین نے بھرپور اظہار تشکر کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اس سلسلہ میں کسی دبائو اور سفارش کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :