کوئٹہ،چینی اعلیٰ سطح وفدکا چینی سفیر کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ

وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات،جامعہ کے تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا

بدھ 23 مئی 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چین کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان میں مقین چینی سفیر یاوجینگ کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیاانہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی اس موقع پر جامعہ کے ڈین فیکلٹیز ، سینیر اساتذہ، رجسٹرار سمیت دیگر موجود تھے۔ وفد کو جامعہ کے تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبہ کا قدیمی علمی درسگا ہے۔

جس کے ملکی و بین الحکوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رکھے گئے ہیں۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی کے سب کیمپسسز میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، صوبے کے تمام کالجز جامعہ سے منسلک ہے جسکی رہنمائی جامعہ کرتی ہے۔ اور چین کے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مستقبل کے پروگرامز کو ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جا سکیں، مقامی زبانوں کی ترویج و ترقی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے جامعہ کے صوبہ میں تعلیمی خدمات کو سراہاتھے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے جہاں دوستانہ تعلقات ہے وہاں مختلف منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کیا جارہا ہے۔ خاص طور پر سی پیک منصوبہ جو پورے خطے کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور بلوچستان گیٹ وے کی حیثیت سے تمام ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کریگی ترقی کیلئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور مستقبل میں ان ترقیاتی منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائیگا ۔ مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبوں میں اسکالرشپ پروگرامز، اور انہوں نے جامعہ کے اساتذہ کے چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کا اعلان بھی کیا۔ طلبہ کی تبادلوں اور دیگر تربیتی سرگرمیوں کا مشترکہ طور پر فروغ کو یقینی بنانے کیلئے انقریب باہمی سمجوتھے کی یاداشت پر دستخط کیئے جاینگے۔

وائس چانسلر نے تمام مہمانوں کو جامعہ بلوچستان آمد پر خوش آمد کیا اور اور کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری صوبہ اور ملک کی ترقی کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ اور جامعہ بلوچستان چینی تعلیمی اداروں کے ساتح مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑاھی گئی اور ایک دوسرے کے تجربات اور تعاون کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بنایا جائیگا۔ آخر میں دونوں جانب سے تحائف اور شیلڈ کا تبادلہ کی گیا اور وفد نے جامعہکے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اساتذہ اور طلباوطالبات سے ملاقات کی۔