سانگھڑنشے میںدھت وکیل قباء مسجد میں گھس گیا ،امام اور موزن کو دھمکیا ں

بدھ 23 مئی 2018 22:02

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سانگھڑنشے میںدھت وکیل قباء مسجد میں گھس گیا امام اور موزن کو دھمکیا ں دیںتین دن سے ایڈوکیٹ کاشف لانڈر مسجد میں آکر مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے چلاجاتا ہے پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود کاروائی نہیں ہو رہی امام مسجدسانگھڑ مسجد قباء کے امام قاری عبدالباسط اور مو زن حفیظ نے بتا یا ہے کہ سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار کا ممبر کاشف لانڈر رات کے وقت نشے کی حالت میں مسجد میں آکر مسجد کو شہید کرنے قر آن پاک کی بے حرمتی اور ہمیں جا ن سے مارنے کی دھمکیا ں دیتے ہو ئے چلا جا تا ہے انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ تین دن جا ری ہے پولیس اہلکار بھی موجود ہو تے ہیں مگر شرابی وکیل کاکچھ بھی نہیں کر تے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات بھی مزکورہ وکیل نے مسجد میں گند کیا جس کی اطلاع ڈی ایس پی آصف آرا ئیں کو دی گئی مگر کو ئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی امام مسجد اور موزن نے سانگھڑ تھا نے پر مقدمہ درج کرانے کے لئے رجوع کیا مگر پولیس نے با اثر وکیل کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا امام مسجد قاری عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کسی قسم کی کو ئی دشمنی نہیں اور نہ ہی کچھ لینا دینا ہے مگر پھر بھی جا بجا نما زیو ں کو تنگ کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا ہے کہ کاشف اپنی وکالت کاناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس بھی کچھ نہیں کر رہی انھوں نے سندھ بار کونسل اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے امن دشمن وکیل کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔#

متعلقہ عنوان :