ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بے حرمتی پاکستان اور عالم اسلام کے حکمرانوں کے لئے شرم ناک لمحہ فکریہ ہے ، محمد انور خلجی ، محمد ندیم قریشی ، و دیگر

بدھ 23 مئی 2018 22:02

ٹنڈوالہ یا ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) امریکی جیل میں مسلسل قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بے حرمتی پاکستان اور عالم اسلام کے حکمرانوں کے لئے شرم ناک لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار جمعت علما پاکستان ٹنڈوالہ یار کے رہنماء محمد انور خلجی ، محمد ندیم قریشی ، و دیگر نے اپنے پریس بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں پوری دنیا میں محمد بن قاسم اور حجات بن یوسف کا کردار ادا کرنے والا کوئی نہیں القاعدہ ، داعش اور جہادی گروپ اگر اسلا م اور مسلمانوں سے مخلص ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کہ لئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں حکومت پاکستان امریکی قاتلوں کو امریکہ بھیج رہی ہے تو کم اس کم اس کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آزادی کے لئے آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم ختم نبوت ، ناموس رسالت کے غداروں نے ممتاز قادری کو شہید کرانے والے نااہل وزیر اعظم نے قوم سے واعدہ کیا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جلد رہا کروائیں گے مگر ان کا یہ واعدہ بھی وفا نا ہوا انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی ،سیاسی ، انسانی حقوق کی تنظیمیں ، صحافی ، اور تمام مسلمان جس کے دل میں آٹے میں نمک کے برابر ایمان موجود ہے وہ 9اور 10رمضان المبارک کو یوم باب اسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے نکلنے والی تحریک میں شرکت کریں ۔