Live Updates

پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پرنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ

بدھ 23 مئی 2018 21:53

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان نے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پرنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری گل بہادر خان ،و دیگر نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی مفادات کیلئے نیشنل سیکورٹی اور ملک کی دنیا میں ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیںاپنی نا اہلی اور نیب کیسز میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں اس لئے وہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں حالانکہ بھارت خود تسلیم کر چکا ہے کہ ممبئی میں ہونے والے حملے خود ان کے انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان مخالف لوگوں پر کروائے ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے نوازشریف چار سال وزیر اعظم رہے اگر وہ کہتے ہیں کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث ہیں تو اپنی دور حکومت میں ٹرائل کیوں مکمل نہیںکرائی اب جب وہ نا اہل ہو گئے ہیں نیب میں ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہے تو اب وہ نا اہلی کو جھوٹا ثابت کرنے اور کرپشن چھپانے کیلئے نیشنل سیکورٹی سے کھیل رہے ہیں جو کہ ملک سے غداری کے مترادف ہے اس موقع پر پی ٹی آئی شمالی وزیرستان کے دیگر کارکن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے گل بہادر خان نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی شخصیت عوام کی ان کے پاس امانت ہے عوام ہی نے ان کو ملک و قوم کی خدمت کیلئے اس مقام پر پہنچایا ہے اب انہی لوگوں کو دہشت گرد ٹھہرارہا ہے بھارت نے کلبھوشن کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرائی گرفتاری کے بعد ٹھوس ثبوت پیش کئے گئے مگر نواز شریف نے کلبھوشن یادیو پر ایک لفظ تک نہیں بولا جو کہ انڈیا نواز ہونے کا ثبوت ہے اس سے قبل بھی نواز شریف نے اپنی صاحبزادی کے ذریعے سے نیشنل سیکورٹی کی خفیہ معلومات لیک کرائی اور اپنی قیادت سمیت حامیوں کو ملکی سالمیت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اگر نواز شریف اور ان کے خاندان کو کسی سے ذاتی لڑائی ہے تو خود لڑے نہ کہ ملک کے خلاف زہر افشانی کرے اور ملک کے ساکھ کو نقصان پہنچائے اُنہوں نے نیشنل سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے بیانات پر غور کرکے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے اور انہیں غداری ایکٹ کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات