راولپنڈی ،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں کا امریکہ میںدہشت گردی کے واقعہ میں پاکستانی طالبہ کی شہادت پر اظہار افسوس

سبیکا ایک ہونہار طالبہ اور امریکہ میں پاکستان کی پہچان تھی، پاکستانی قوم کی بیٹی کی شہادت پوری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے

بدھ 23 مئی 2018 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں غلام علی خان،ملک افضل،ملک طاہر جاوید،امجد عباسی،ناصر اعوان،سہیل عباسی نے امریکہ میںدہشت گردی کے واقعہ میں پاکستانی طالبہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے والدین اوردیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیا ہے،اور کہا کہ سبیکا ایک ہونہار طالبہ اور امریکہ میں پاکستان کی پہچان تھی، پاکستانی قوم کی بیٹی کی شہادت پوری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے، ،انہوںنے کہا کہ آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہونا مسلمانوں اور خصوصاً پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے مریکہ کے لئے سوالیہ نشان ہے ،امریکہ میں کوئی واقعہ ہو تو فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ذہنی مریض قرار دے کر واقعہ کو دبا دیا جاتاہے ،اس قسم کا کوئی واقعہ اگرپاکستان یا کسی مسلمان ملک میں ہو جائے تو اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دے کر مسلمانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،عوامی تحریک کے رہنماوں نے کہا کہ مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،جبکہ اسلام دہشت گردی کی ہر موقع پر مذمت کرتا ہے،انہوںنے کہا کہ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔