Live Updates

رمضان المبارک میںمشروبات میں جعل سازی کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پکڑ لی تین ہزار دو سو ڈیڑھ لیٹر3800 آدھا لیٹرمجموعی طور پر 7ہزار تیار جعلی بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرکے تلف کاسمیٹکس کلرز ،مصنوعی ذائقوںکے استعمال پر3 سوئٹس پروڈکشن یونٹس ،ناقص آئل کے استعمال پر سموسہ پوائنٹ سربمہر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 130کلو گلے سڑے پھل ،سبزیاں ،ناقص غذا تلف ، متعدد کووارننگ نوٹسز جاری

بدھ 23 مئی 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔200 3 ڈیڑھ لیٹر3800 آدھا لیٹر بوتلوں سمیت مجموعی طور پر 7ہزار تیار جعلی بوتلیںاور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہپنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے گلشن وہاب سوسائٹی چونگی امر سدھو میں واقع جعلی بوتلیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پکڑ لی۔

لاہور کے کے نواحی علاقوں اور قصور میں سپلائی کے لیے تیار7000 جعلی بوتلیں اور بھاری مقدار میںخام مال برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فلنگ مشینیں، سلنڈر، موٹر اور ڈرمز سمیت فیکٹری کا تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔فیکڑی مالک کو موقع سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ مشروبات کے نام پر عوام کو مضر صحت کیمیکل پلانے والی فیکٹری کا پتہ ویجیلنس ونگ نے ریکی کر کے لگایا۔

اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی جعلی کولڈ ڈرنک مافیا سرگرم ہو جاتا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز اور ویجیلنس ٹیمیں کولڈ ڈرنکس، مشروبات برف سمیت گرمیوں کی مصنوعات کی خصوصی نگرانی کر رہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی مکروہ دھندے میں ملوث صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

مزید کاروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے ناقص آئل استعمال کرنے پر سموسہ پوائنٹ اور نیو پولکا کے 3سوئٹس پروڈکشن یونٹس کو کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی فلیورز کے استعمال پر سربمہر کر دیا۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو 53,000 جرمانے کیا گیا۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران130کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے بادامی باغ میں میںنیو پولککا سویٹ،سوئٹ فلیورڈ چاکلیٹ پائوڈر اور سوئٹ مزہ فلیورڈ پائوڈر کو کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی ذائقوں،کیمیکل ڈرمز اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ، مِس لیبلنگ کرنے ،حشرات کی بہتات ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا ۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لال پل کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے معروف وحید سموسہ پوائنٹ کو گلی سڑی سبزیوں ،ناقص آئل اور زائد المعیاد مصالحاجات کے استعمال،حشرات کی بھرمار پر سیل کر دیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ 7فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری تیل استعمال کرنے ،صفائی کے نامناسب انتظامات ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،حشرات کی موجودگی ،مضر صحتکیچپ استعمال کرنے اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر53,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 6سٹالز سے 130کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں اور زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا ۔شہر بھر میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات