وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ

وی ویمپنگ کا کام تیز کرنے اور وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز فنکشنل کرنے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 21:51

وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے بدھ کے روز تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر پنجاب اسمبلی آصف باجوہ اور محکمہ صحت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال میں تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرز کو ہسپتال میں ری ویمپنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت نے تعمیراتی کام کی سست رفتاری پر سخت اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرومرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے وارڈز میں ایئر کنڈیشنرز فنکشنل نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے فوری طور پر ایئرکنڈیشنرز فنکشنل کئے جائیں۔ وزیرصحت نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :