وزیر اعلی کی کرنل سہیل عابد شہید کی رہائش گاہ بارہ کہو کے قریب بوبڑی انگوری آمد، شہید کرنل کے اہل خانہ سے ملاقات
شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقید ت، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی،انگوری روڈ کو کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان آپ کے والد قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ملک دشمن عناصر کے خلاف سینہ سپر ہو کر جام شہادت نوش کیا ‘وزیر اعلی کی شہید کرنل کے بیٹے سے گفتگو
بدھ 23 مئی 2018 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوںکی نگہبانی کے لئے سپہ سالار افواج پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میںپاک فوج کمر بستہ ہے اور دشمنان پاکستان کے خلاف موثر کاروائی کرکے ان کا ہر وار ناکام بنایا جا رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے ، قیام امن اور قومی سلامتی کے لئے افواج پاکستان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس مقصد کے لئے دی جانے والے عظیم قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرنل سہیل عابد شہیدنے خود میدان عمل میں نکل کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لے کر ایک مثال قائم کی ہے اور ہماری عسکری تاریخ ایسی قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ کراچی کا امن، سوات ، مالاکنڈ، جنوبی وزیرستان ، فاٹا اور قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز میں عساکر پاکستان کی کامیابیاں پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کمٹمنٹ کا ثبوت ہیں ان کاروائیوں سے لاکھوں گھروں کا امن بحال ہوا ہے اور ان عناصر کی سرکوبی ہوئی ہے جو ملک اور نقصان پہنچانے کے لئے بیرون عناصر کے اشاروں پر خوف و دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔ محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کے عوام کے عزم و حوصلے بلند ہیں اور رینجرز ، پولیس ، قومی اداروں کے ساتھ ساتھ شہری اپنی جانیں نثار کرکے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اورپاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج کے ہم رکاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دشمن چاہے کچھ بھی کرلے وہ ناپاک ارادوں میںکبھی کامیاب نہیں ہوسکتا اور پاکستان کے بہادر عوام اور پاک فوج نا قابل تسخیر قوت کی طرح ہر دشمن کے دانت کٹھے کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں ۔ وزیر اعلی نے انگوری روڈ کو کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا-مزید اہم خبریں
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.