Live Updates

تم جھوٹ بولتے اور منافقت کرتے ہو ،ْکے پی کے کے لوگوں کو دھوکہ دیا ،ْ تمہارا پھول کھل گیا ہے ،ْنوازشریف کی عمران خان پر تنقید

نوازشریف کو نکال کر پاکستان میں ترقی کی پہیہ روک لیا گیا ہے ،ْبیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے چلے جانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا ،ْ پاکستان میں ووٹ کو عزت دینگے اور عزت کروائیں گے ،ْورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 21:48

تم جھوٹ بولتے اور منافقت کرتے ہو ،ْکے پی کے کے لوگوں کو دھوکہ دیا ،ْ ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم جھوٹ بولتے اور منافقت کرتے ہو ،ْکے پی کے کے لوگوں کو دھوکہ دیا ،ْ تمہارا پھول کھل گیا ہے ،ْ ایک نیا پاکستان بن رہا تھا ،ْ نوازشریف کو نکال کر پاکستان میں ترقی کی پہیہ روک لیا گیا ہے ،ْبیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے چلے جانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا ،ْ پاکستان میں ووٹ کو عزت دینگے اور عزت کروائیں گے ۔

بدھ کومسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ آج اٹک میں بہار آئی ہے ،ْ اٹک گونج رہا ہے ،ْ آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میں نو جوانوں کو دیکھ رہا ہوں ،ْ ان جوانوں کیلئے نوازشریف دن رات کام کررہا تھا ،ْ ان نو جوانوں کے روشن مستقبل کیلئے کام کررہا تھا اور یکا یک کام سے ہٹا دیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ مستقبل کے معماروں کی خدمت کررہا تھا لیکن اچانک ایک دن نوازشریف کو فارغ کر دیا جاتا ہے ،ْ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ نوازشریف نے چار سالوں میں کیا کیا ہے 2013کو یاد کرو ،ْ کیا اٹک میں بجلی آتی تھی کتنے کتنے گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اٹھارہ سے بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ْ کہاں لوڈشیڈنگ بھاگ گئی ،ْ اب بجلی آگئی ہے اور ہم بجلی کو سستا بھی کرینگے انہوںنے کہاکہ اٹک ضلع میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وہ کہتے تھے کہ نیا کے پی کے بنائیں گے نیا بنانے سے پہلے اٹک کو آکر دیکھ لیں ،ْ تم نے کے پی کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے ،ْ ظلم اور زیادتی کی ہے ،ْ آج پرانا کے پی کے نظر آرہا ہے ،ْ آپ اس کو اثار قدیمہ بنا رہے ہو ،ْ جھوٹ بولتے ہو ،ْ منافقت کرتے ہو ،ْ تمہارا پھول کھل گیا ہے ،ْ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف سرخرو ہیں ،ْ کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے یہ بالکل زیرو ہو جائے ،ْ کہتے ہیں نوازشریف کو نواز لیگ کی صدارت سے نکالیں گے ،ْ یہ زیرو ہو جائے ،ْ کہتے تھے نوازشریف کو زندگی بھر کیلئے نا اہل کریں گے تو یہ زیرو ہو جائیگا ،ْ یہ سب لوگ ،ْمیرے ساتھی او دوست آج ووٹ کو عزت دو کی باتیں کررہے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ اٹک کے ارد گر د یہاں موٹر وے بن رہے ہیں ،ْ حقلہ سے ڈیرہ اسماعیل تک موٹر وے بن رہی ہے اور یہ ژوب اور کوئٹہ تک جائیگی انہوںنے کہاکہ جنہوںنے اسلام آباد سے کوئٹہ جانا ہوگا وہ اسی موٹر وے سے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ موٹر وے مانسہرہ تک جائیگی ،ْ چائنہ پاکستان کے بارڈر تک جائیگی ،ْ پشاور سے اسلام آباد اور لاہور تک موٹر وے پہلے سے موجود ہے اور ابھی لاہور سے کراچی موٹر وے بن رہی ہے ،ْ ملتان تک موٹر وے تیار ہوگئی ہے ایک نیا پاکستان بن رہا تھا آپ نے نوازشریف کو نکال کر پاکستان میں ترقی کی پہیہ روک لیا ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ شیخ آفتاب احمد میرے پرانے اور مخلص دوست ہیں ،ْان کا میرا بڑا پکا رشتہ ہے ،ْ اٹک والوں سے جیل کا رشتہ ہے مجھے اٹک کے قلعہ میں بند کر دیا گیا ،ْ چودہ ماہ اٹک اور کراچی کی جیلوں میں بند رکھا گیا ،ْ ہتھکڑی پہنا کر جہاز کی سیٹ کے ساتھ باندھ دیا ،ْ مجھے ہائی جیکر بنا دیا ،ْ آج کیا سلوک کررہے ہیں ،ْ کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے ،ْکوئی سر کاری فنڈز کی خورد برد کا الزام نہیں ہے الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ہے یہ بات آپ کا دل قبول کرتا ہے ،ْ نوازشریف نے دن رات بے لوث عوام کی خدمت کی ہے ،ْ ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جو پاکستان میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پیدا کر کے چلے گئے ،ْ ان کی پاکستان کی ترقی میں صفر بٹا صفر کار کر دگی ہے ،ْ موٹر وے نوازشریف نے بنائے ،ْ بجلی نوازشریف واپس لے کر آیا ،ْکراچی کاامن نوازشریف واپس لے کر آیا ،ْ وہاں اغواء برائے تاوان تھا نوازشریف نے صورتحال ٹھیک کی ،ْدہشتگردی کو ختم کیا ہے ،ْ 2013ء میں روز دہشتگردی کے واقعہ ہوتے تھے ،ْ 2013کے مقابلے میں2018کا پاکستان بہتر ہے یا نہیں ہے کئی گنا بہتر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آپ چاہتے ہیں نوازشریف کی نا اہلی کو ختم کیا جائے تو پھر ووٹ دینا ہے اور دل سے عہدہ کر نا ہے کہ ہم پاکستان کے اندر ووٹ کو بے عزت نہیں کرینگے ،ْ بے توقیری نہیں ہونے دینگے ،ْ ہم ووٹ کی خود بھی عزت کریں گے اور دوسروں سے بھی عزت کروائیں گے ۔نوازشریف نے کہا کہ میں آپ کی خدمت کررہا تھا ،ْ میری ذات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ،ْ میں آپ سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہوں ،ْ آپ بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں ،ْ ووٹ کو عزت دینی ہے اور کرانی بھی ہیں انہوںنے کہاکہ میں یہاں آئو ں یا نہ آئوںووٹ کو عزت دلوائینگے ۔

جلسے کے دوران نو جوانوں نے نوازشریف کے حق میں لو یوکے نعرے لگائے جس کے جواب میں نوازشریف نے میں بھی تم سے پیار کرتا ہوں ۔آخر میں نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات