Live Updates

مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بڑی سیاسی چال چلنے کا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ ن کا پاکستان تحریک انصاف کے تمام باغی اراکین کو پارٹی میں لینے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 19:45

مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بڑی سیاسی چال چلنے کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بڑی سیاسی چال چلنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن کا پاکستان تحریک انصاف کے تمام باغی اراکین کو پارٹی میں شامل کر کے الیشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کے نام پر مسلم لیگ ن نے سے بغاوت کرکے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والوں نے بھی بعد ازاں عمران خان کے ساتھ مل جانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 100سے زائد الیکٹیبلز اس وقت دیگر پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی سیاسی وفاداریاں مسلم لیگ کے ساتھ تھیں ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سیاسی حالت کمزور سے کمزور تر ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن الیکشن سے چند روز قبل اپنے انتخابی ناموں کے چلے جانے سے بے حد پریشان ہے۔تاہم مسلم لیگ ن نے بھی تحریک انصاف کے ساتھ بڑا سیاسی ہاتھ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن نے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اپنے اراکین اسمبلی کے مقابلے میں تحریک انصاف کے باغی امیدواروں کو مسلم لیگ میں شامل کر کے انہیں الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

گزشتہ روز کامونکے سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیرجو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں انکا مقابلہ کرنے کے لیے 2013میں تحریک انصاف کے امیدوار ذوالفقار علی بھنڈر کو مسلم لیگ ن میں شامل کر لیا گیا ہے۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریک انصاف کے متعدد باغیوں سے رابطے جاری ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات