ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے رش والے مقامات، اہم شاہرائوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار خصوصی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر بلال افتخار

بدھ 23 مئی 2018 21:48

راولپنڈی23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ ر مضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے رش والے مقامات، اہم شاہرائوں، مارکیٹوں ، شاپنگ مال اور اہم چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ڈیوٹی کے خصوصی فرائض سرانجام دے رہے ہیں شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.

(جاری ہے)

9272616 کو مزید فعال کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیئے لفٹرز سٹاف کی طرف سے غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوراًً لفٹ کر لیا جاتا ہے راولپنڈی میں رمضان سستے بازاروں میں وارڈنز کی سپیشل ڈیوٹیاں جاری ہیں اور مسافروں سے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں خصوصاً بعد از دوپہر اور افطاری او ربعد ازافطاری شاپنگ سنٹرز،مارکیٹوں میں خریداری کے خواہشمندحضرات کا رش بڑھ جاتا ہے شاپنگ مارکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لیئے مصروف مقامات پر لفٹرز موجود ہیں جو غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوری طور پر لفٹ کر لیتے ہیں تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ ہو انہوںنے بتایاکہ پیٹرولنگ کو موثر کیا گیا ہے تاکہ روڈ یوزرز غلط پارکنگ سے گریز کریں انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں میں مقررہ جگہوں پر ہی پارکنگ کرائی جا رہی ہے کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں ہے انہوںنے بتایاکہ تمام افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تمام ٹریفک افسران اور سٹاف اپنے اپنے فرائض لگن کے ساتھ سرانجام دیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کریں تاکہ اس بابرکت ماہ میں شہریوں کو ٹریفک پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے شہر میں ٹریفک انتظامات کی موثر نگرانی کے لئے سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔