ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی متعارف کرادیئے

بدھ 23 مئی 2018 21:36

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آرٹیفشل انٹیلی جنس سے آراستہگوگل اسسٹنٹ پر مبنی نئی ٹی وی لائن اپ متعارف کرادی ہیں۔ اس میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی اور ایل جی کے سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی سیریز کے ساتھ تھنک آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز کو براہ راست ٹی وی کے ریمورٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا جاتا ہے اور اسکے لئے الگ سے کسی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گوگل اور ایل جی کے درمیان اشتراک سے صارفین کی زندگیوں میں مزید سہولت آئے گی اور اس ٹیکنالوجی اشتراک سے ایل جی کے ایوارڈ یافتہ ٹی وی لائن اپ پر مثبت اثر پڑے گا۔ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی بدولت قدرتی انداز سے ٹی وی کنٹرول کرنے کے لئے صارفین کے زبانی احکامات پر کام کیا جاتا ہے۔ گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ آپ روزمرہ اہداف، معلومات تک رسائی، اسمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ کنٹرول بشمول لائٹنگ، ایپلائنسز اور دیگر بہت سارے کام کرسکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :