پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ملک میں انتشار کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے،حافظ محمد سعید

بھارتی آرمی چیف نے کشمیر میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا، کشمیریوں کیلئے مایوسی کی کوئی بات نہیں، کامیابی مسلمانوں کا مقدر بنے گی ْ اسلام دشمن ملک مسلمانوں کی قربانیوں سے خوفزدہ ہیں،مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی مسلمانوں کی بیداری روکنے کیلئے ہے، ان حالات میں ہمیں اپنے کردار کا تعین کرنا ہوگا، حیدرآباد میں افطار ڈنر سے خطاب

بدھ 23 مئی 2018 21:26

پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ملک میں انتشار کی بجائے اتحاد ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ملک میں انتشار کی بجائے اتحاد کی ضرورت ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم اپنا مفاد نہیں دیکھ رہے۔ پاکستان بیرونی قوتوں کا ہدف ہے اور اتحادی ملکوں کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو نشانہ بناگیا ہے۔

بھارت پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں محاذ بنا رہا ہے اور ہم انتشار کا شکار ہیں پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے لیکن حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے ۔بھارتی آرمی چیف نے کشمیر میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا، کشمیریوں کیلئے مایوسی کی کوئی بات نہیں، کامیابی مسلمانوں کا مقدر بنے گی۔ اللہ تعالیٰ حالات مسلمانوں کے حق میں بہتر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام دشمن ملک مسلمانوں کی قربانیوں سے خوفزدہ ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی مسلمانوں کی بیداری روکنے کیلئے ہے۔ ان حالات میں ہمیں اپنے کردار کا تعین کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں قربانیوں سے برصغیر کا نقشہ پھر بدل جائیگا۔

آج مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ مسلمان حکمران اور حکومتیں غلام بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ بیت المقدس میں جتنے مسلمان شہید ہورہے ہیں کل ان کی اولادیں یہودیوں اور صلیبیوں سے بدلہ لیں گی۔ نیٹو ممالک کو افغانستان میں جس طرح شکست ہوئی اس سے زیادہ بری شکست انہیں بیت المقدس میں ہوگی۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سارے نظام ایک طرف اور مسلمان ایک طرف کھڑے ہیں۔ عالم اسلام کے مسلمانوں میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ آج وقت آگیا ہے کہ مسلمان متحد ہوکر اپنے مسائل خود حل کریں۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر میں شہداء کی قربانیوں سے منظر نامہ بدل رہا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں بھارتی شکست کا اعتراف ہے۔ غلامی کی سیاہ رات ان شاء اللہ جلد ختم ہوگی،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے کردار کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیریوں کی بھرپور وکالت کرنی چاہیے تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ حکمران کشمیر کے حالات کو سمجھ ہی نہیں رہے۔ ہماری حکومتیں امریکا کی غلامی میں ہیں۔ ان حالات میں اگر کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا گیا تو پاکستان کیلئے بہت زیادہ مسائل کھڑے ہوں گے۔ بھارت متنازع ڈیموں کے ذریعے پاکستان کا ستر فیصد پانی روک چکا ہے۔

ہماری زرعی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں اور انڈیا ہمارے ہی پانی سے بجلی اور زراعت میں اضافہ کر رہا ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو بیرونی قوتوںکے اشاروں پر چلنے کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔ آزاد پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ دنیائے اسلام کے مسائل بھی آزاد پاکستان سے حل ہوں گے۔ موجودہ حالات میں پاکستان میں نئے بیانیے پریشان کن ہیں۔

اداروں کوٹکرائو سے روکنے کیلئے میڈیا کردار ادا کرے۔داعش امریکا کا خطرناک ہتھیار ہے، وہ اسے عالم اسلام کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔امریکا افغانستان میں شکست کا ذمے دار پاکستان کو سمجھتا ہے۔ اس لیے وہ نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو بہت خطرات درپیش ہیں۔ کم از کم ہمیں اپنے اندر کے معاملات کو سنبھالنا چاہیے۔

اس صورت حال کے اندر ایک ہی راستہ ہے کہ ہم آپس میں متحد ہوجائیں۔ ہوگا۔ پاکستان کی حفاظت کے لیے کیا کرنا ہے، اس نکتے پر ہم سب کو سوچنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکا کسی ایک ملک کا نہیں اسلام کا دشمن بن چکا ہے۔ مشرق وسطی کے مسائل پر او آئی سی کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔