Live Updates

نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اعجازاحمد چوہدری

بدھ 23 مئی 2018 21:24

نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے نواز شریف کی پریس کانفر س پر اپنے ردعمل کر اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ ان کا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں درج کیاجائے ، نواز شریف کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی ، عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے ، نااہل اور فراڈیے شخص کی باتوں پر قوم یقین کر نے کے لیے تیار نہیں ، نواز شریف کی پرانی عادت ہے کہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اُسی میں چھید کرتے ہیں ، نواز شریف وہ دن بھول گئے جب وہ ضیاء الحق کی نوکری بھی کرتے رہے اور جی حضوری بھی پرویز مشرف کو ملک سے فرار کروانے والے خود نو از شریف ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے مشکوک کردار سے قوم باخوبی واقف ہے یہ جھوٹ بول کر باشعور عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، (ن) لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے ایم این ایز ، ایم پی ایز درجنوں کی تعداد میںچھوڑ کر جارہے ہیںجس کی وجہ سے نواز شریف ذہنی مریض بن چکے ہیں ،نوا زشریف اور شو باز شریف کی ڈرامہ بازی اب نہیں چلنے والی،شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنے کے سواکوئی دوسرا کام نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ رو زاین اے 133پی پی 166کے علاقہ خان کالونی میں پارٹی رہنما عبدالرشید کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ‘تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکوکسی صورت مایوس نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدے پورے کر یں گے اور ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی ‘بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے ۔ بعدا زں اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر کامونکی سے پارٹی رہنما رانا ساجد علی شوکت ،فیصل آباد سے ظفر کھوکھر ، منشاء کھو کھر اور ملک عامر کھوکھر نے ملاقات کی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات