Live Updates

عمران خان نےعوام کودھوکہ دیا،کےپی کوکھنڈربنا دیا،نوازشریف

آج بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کہاں بھاگ گئی؟ وعدے پورے کرکے نوازشریف سرخرو ہوگیا،کہتے تھے نوازشریف کووزارت عظمیٰ ،پارٹی صدارت سے نکالیں گے توصفر ہوجائے گا،اب ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 19:08

عمران خان نےعوام کودھوکہ دیا،کےپی کوکھنڈربنا دیا،نوازشریف
اٹک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ والوں کو دھوکہ دیا،خیبرپختونخواہ کوکھنڈربنادیا، وعدے پورے کیے،نوازشریف سرخرو ہوگیا ،کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ ،پارٹی صدارت سے نکالیں گے توصفر ہوجائے گا،اب ووٹ کی عزت کریں گے اور کروائیں گے۔انہوں نے آج اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ2013ء میں 18،18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن آج کہاں بھاگ گئی لوڈشیڈنگ؟ لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے بجلی کو واپس لیکر آئے۔

ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔نیا خیبرپختونخواہ والے نیا اٹک دیکھ لیں۔عمران خان نے خیبرپختونخواہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔تم نے خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے جھوٹ بولتے ہو، منافقت کرتے ہو۔

(جاری ہے)

تمہارا کے پی میں پول کھل گیا ہے۔آج مسلم لیگ اور نوازشریف سرخرو ہوگیا ہے۔ کہتے تھے نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالیں گے توزیرو ہوجائے گا۔

پارٹی صدارت سے نکالیں گے اور زندگی بھر کیلئے نااہل کریں گے توصفر ہوجائے گا۔ اگر میں نے ذلیل ہونا ہوتا تو آج یہ ن لیگ کے دیوانے ساتھ نہ ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نیا پاکستان بن رہا تھا۔ آپ نے نوازشریف کو نکال کرترقی کا پہیہ روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا اور شیخ آفتاب کا جیل کا رشتہ ہے۔آج پھر نوازشریف پرمقدمات بنائے گئے ہیں۔

آج نوازشریف پرکوئی کرپشن یا خرد بر د کا الزام نہیں ہے۔ الزام یہ ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ پاکستان میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ لے کر آئے۔ان کوکوئی نہیں پوچھتا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ کراچی کا امن قائم کیا، دہشتگردی کوختم کیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، ٹارگٹ کلنگ ختم کی۔ انہوں نے کہاکہ آج 2018ء کہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی نااہلی کوختم کیاجائے۔ تو پھر کیا کرنا ہے؟انہوں نے کہاکہ ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم ووٹ کی خود بھی عزت کریں گے اور دوسروں سے بھی کروائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات