کرکٹر وہاب ریاض کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے این اوسی جاری

وہاب ریاض پی سی بی کی نئی پالیسی کے بعداجازت حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں

بدھ 23 مئی 2018 21:04

کرکٹر وہاب ریاض کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے این اوسی جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر وہاب ریاض کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے انگلش کانٹی ڈربی شائرکی طرف سے کھیلنے کیلئے این اوسی جاری کر دیا اور وہ پی سی بی کی نئی پالیسی کے بعداجازت حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کو انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے این اوسی ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے مشاورت کے بعد جاری کیا ہے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولرڈربی شائرکانٹی کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔پی سی بی کی نئی پالیسی کے تحت وہاب ریاض پہلے کرکٹر ہیں جنہیں این اوسی جاری کیاگیاہے۔قوانین کے مطابق سیزن میں پی سی بی کے زیرمعاہدہ کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ صرف ایک غیرملکی لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس طرح اب وہاب ریاض پی ایس ایل کے سوا کسی اورلیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔